موٹاپا کیسے کم کیا جائے؟
موٹاپا آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ آپ اپنے وزن کو قدرتی طریقے سے کم کرنے کی کوشش کیجیئے۔
وزن کم کرنے کے لیے چند گھریلو ٹوٹکے:
پھل اور ہری سبزیاں کم کیلوریز والی غذا ہیں۔ لہٰذا زیادہ وزن والے افراد کو ان زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیئے۔
- بند گوبھی وزن کو کم کے لئے ایک مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ سبزی چینی اور دوسرے کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے۔ لہٰذا وزن کم کرنے میں یہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ کچّی یا پکی ہوئی کھائی جا سکتی ہے۔
زیادہ وزن والے افراد کو نمک زیادہ استعمال کرنے سے بچنا چاہیئے۔ نمک جسم کے وزن کو بڑھانے کے لئے ایک عنصر ہو سکتا ہے.
- دودھ کی بنی مصنوعات،جیسا کہ پنیر،مکھن وغیرہ سے پرہیز کرنی چاہیئے کیونکہ ان میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ گوشت اور Non-Vegeterian (غیر-سبزیات) کھانوں سے بھی بچنا چاہیئے۔
- مصالحہ جات جیسا کہ خشک ادرک،دارچینی،اور کالی مرچیں وغیرہ وزن کو کم کرنے کے لیے اچھی ہیں۔ اور مختلف طریقوں سے بڑی تعداد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
-
- کڑوی قسم کی سبزیاں مثلاً کریلا،تمبی وغیرہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔
-
- شہد کھانا موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔ یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی موٹے شخص کو 10 گرام کی چھوٹی مقدار سے شہد کھانا شروع کرنا چاہیئے یا ایک ٹیبل چمچگرم پانی کے ساتھ لیا جائے۔ اسے صبح صبح کھانا ضحت کے لیے زیادہ اچھا ہے۔ اس میں تازہ لیموں کے رس کا ایک چائے کا چمچ بھرا ہوا شامل کیا جا سکتا ہے
- بند گوبھی وزن کو کم کے لئے ایک مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ سبزی چینی اور دوسرے کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے۔ لہٰذا وزن کم کرنے میں یہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ کچّی یا پکی ہوئی کھائی جا سکتی ہے۔
- ورزش وزن میں کمی کی منصوبہ بندی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس سےچربی کے طور پر جسم میں محفوظ کیلوریز استعمال کرنے میں مدد ملتیہے۔ اس کے علاوہ،اس سے پریشانی سے نجات ملتی ہے۔ اور عضلات کی قوت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ پیدل چلنا ورزش کی ابتداء کے لیے ایک بہترین عمل ہے اور اس کے بعد دوڑنا،تیراکی اور روئنگ کی جا سکتی ہے۔
- عرق لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کا رس اور شہد ملا کر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔
- اپنے ہر کھانے کی غذا کی پیمائش کریں اور اس بات کا یقین کریں کہحصے چھوٹے ہیں۔ مثال کے طور پر چاول کے ایک حصہ کی مقدار، جواپنی مٹھی میں فٹ کر سکتے ہیں سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ 4 سے 5گھنٹے کی ایک باقاعدہ وقفے میں کم کم کھانا آپ کے عمل تحول کو تیز رکھے گا اور جو غذا آپ کھاتے ہیں اس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکے گا۔ آپ کو وزن کو کم کرنے میں مدد دینے کے لیے باقاعدگی سے اپنی روٹین میں ورزش کو بھی شامل کرنا ہوگا۔












No comments:
Post a Comment