Monday, 7 December 2015

بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کا روحانی علاج


بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر، ایک کافی نقصان دہ اور جان لیوا مرض ہے۔ اور آج کل یہ مرض بہت عام بھی ہے۔
  میں ہیلتھ آرٹیکل پڑھ رہا تھا اس میں ایک صاحب نے بہت خوبصورت علاج لکھا ہوا ہے کہ

نماز فجر پڑھ کر ایک پیالے میں پانی لیں اور اول و آخر درود ابراہیمی کے ساتھ ایک بار سورہ یٰسین پڑھ کر پانی پر دم کر لیں اور وہ پانی پی لیں۔ اکتالیس دن تک مسلسل یہ کریں۔انشاء اللہ بلند فشار خون جیسے موذی مرض سے اللہ رب العزت کی رحمت کی بدولت شفاء ملے گی۔

ہائی بلڈ پریشر سے نمٹنے کا آ سان طر یقہ

برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں طبی ماہرین نے ہائی بلڈ پریشر سے نجات کا انتہائی آسان سا علاج پیش کیا ہے کہ بس چقندر کا جوس پئیں اور ہائی بلڈ پریشر سے نجات پائیں۔برطانیہ کی کوئین میری یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گلاس چقندر کا جوس نہ صرف انسان کو بلند فشار خون سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ دیگر کئی بیماریوں سے بچاﺅمیں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چقندر کا جوس خو ن کی شریانوں کی سختی دور کرکے دل کے دورے سے بھی محفوظ رکھتا ہے جب کہ چقندر کے جوس کا باقاعدگی سے استعمال دیگر کئی   . بیماریوں سے بچاﺅ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے

Sunday, 6 December 2015

ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کیلئے مفید غذائیں

سکاٹ لینڈ ( مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ ہائی بلڈ پریشر (بلند فشار) کا شکار ہیں تو ڈاکٹرز کی سب سے پہلی ہدایت یہ ہوتی ہے کہ کھانے پینے کی عادت میں تبدیلی لائیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ایسی غذاﺅں کا استعمال کریں، جن میں سوڈیم کی شرح کم ہو تاکہ ہائی بلڈ پریشر کا قدرتی علاج ممکن ہو سکے۔ یہاں ہم آپ کو ایسی غذاﺅں کے بارے میں آگاہی دیں گے جو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کا قدرتی علاج ہےں۔
کیلا: اس مزیدار پھل میں نہ صرف سوڈیم کی شرح کم ہوتی ہے بلکہ یہ پوٹاشیم سے بھی بھرپور ہوتا ہے، جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے۔ 
دہی: کیلشیم کے بارے میں زیادہ تریہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ بچوں کی ضرورت ہے۔ حالاں کہ یہ بڑوں کے لئے بھی اتنا ہی ضروری ہے کیوں کہ جسم میں اس کی موجودگی ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کو سراٹھانے نہیں دیتی اور دہی کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
دار چینی: طبی ماہرین دار چینی کو ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے کے لئے نہایت مفید سمجھتے ہیں۔
آلو: اچھے طریقے سے تیار کیا جانے والا آلو پوٹاشیم کے حصول کا بہترین ذریعے ہے، جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں نہایت معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
مچھلی: پروٹین کے حصول کا بہت بڑا ذریعہ مچھلی ہے، جس میں وٹامن ڈی بھی شامل ہے۔ وٹامن ڈی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون سمجھا جاتا ہے۔
جوءکا آٹا: ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے ناشتے میں جوءکے آٹے کا استعمال نہایت سود مند ہے۔ 
پالک: پالک اور اسی طرح کی پتوں والی سبزیوں میں سوڈیم کی شرح بہت کم ہوتی ہے، جو بلڈ پریشر کو کم کرنے کے علاج میں نہایت معاون ہیں۔
لوبیا: لوبیا پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جو عمومی انسانی صحت کے لئے نہایت مفید ہے لیکن اس کا اضافی فائدہ ان لوگوں کے لئے ہے، جو ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔ لوبیا میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، جو بلند فشار کے مریضوں کے لئے بہت اچھی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کا غذائی علاج

ہائی بلڈ پریشر کا  غذائی علاج
آج کے جدید دور میں میڈیکل سائنس نے بہت ترقی کی ہے۔ اور مختلف جدید سے جدید ادویات ہائی بلڈپریشر کے لئے عوام الناس کی خدمت میں پیش کر رہی ہے۔ لیکن ان ادویات سے ری ایکشن بھی ہو رہے ہیں۔ دل پر بھی برے اثرات ظاہر ہورہے ہیں جن میں دل کی کمزوری وغیرہ وغیرہ

مگرغذاوں کے استعمال سے کوئی بھی ری ایکشن نہیںہوتا کیونکہ یہ قدرتی ہوتی ہیں اور جسم کی ضرورت کے عین مطابق ہوتی ہیں۔ صرف طریقہ استعمال آنا چاہئے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ ہائی بلڈ پریشر نارمل رہے گا اور دل کو بھی تقویت ملے گی۔

ائی بلڈ پریشر کے لئے مفید غذائیں

سبز دھنیا تازہ        15سے20 پتے روزنہ دن میں ایک بار کھالیں۔(دوپہر کے وقت)

کشمش                10سے15دانے نہار منہ کھالیں یا رات پانی میں بھگودے اور صبح کو کھالیں اور پانی بھی پی لیں۔

انجیر                     3سے5دانے رات کو کھالیں یا صبح پانی میں بھگودے اور رات کو کھالیں اور پانی بھی پی لیں۔

مغز تربوز، مغزکدو      5سے7گرام ایک بار کھالیں۔

                        بتھوا کا ساگ،خرفہ(قلفہ) کا ساگ ، کدو ، گھیا، ککڑی، کھیرا کا سالن یا بطور سلاد کھائیں۔ مربہ بہی مربہ آملہ بھی بہت مفید ہے۔